کبھی خوشی کبھی غم، کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھانے والی چائلڈ اسٹار نے منگنی کرلی

کبھی خوشی کبھی غم، کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھانے والی چائلڈ اسٹار نے منگنی کرلی


بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھانے والی چائلڈ اسٹار نے منگنی کرلی۔

2001ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ریتک روشن، اداکارہ کاجول اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اسی فلم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار چائلڈ اسٹار ملویکا راج نے ادا کیا تھا جنہوں نے اب 29 سال کی عمر میں منگنی کرلی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تصاویر اور تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے کاروباری شخصیت پراناو بگا سے منگنی کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ملویکا راج ایک ایکشن فلم میں بھی کام کر چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں