’کبڈی ورلڈکپ جیتنے والے کو بھی وزیر اعظم بنادیا جائے؟‘


لاہور:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان کی وزارت عظمیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ جیتنے والے عرفان جٹ مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن کیا انہیں بھی وزیر اعظم بنادیا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امیر جماعت اسلامی نے 20 فروری سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کی۔

سراج الحق نے کہا کہ قوم کے پاس جماعت اسلامی کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں، جو لوگ موجودہ حکمرانوں کو ووٹ دینا ثواب سمجھتے تھے، اب وہ انہیں عذاب سمجھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف حکومت پر سرمایہ کاری کرنے والے پیاروں کو نوازا جارہا ہے، قوم نے باری باری سب پارٹیوں کو آمازلیا، اب ایک ہی آپشن جماعت اسلامی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ جیتنے والے عرفان جٹ مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن کیا انہیں وزیر اعظم بنادیا جائے؟


اپنا تبصرہ لکھیں