کبریٰ خان نے اپنے غیر روایتی رشتے کی کہانی سنا دی

کبریٰ خان نے اپنے غیر روایتی رشتے کی کہانی سنا دی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے جیو ٹی وی کے شو ‘ہنسنا منع ہے‘ میں اپنے غیر روایتی رشتے کی کہانی سنا دی۔

اداکارہ نے حال ہی میں میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حاضرین و ناظرین کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیری۔

میزبان تابش ہاشمی کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کبریٰ خان نے بتایا کہ ان سے کچھ عرصے قبل ایک مداح نے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا اور 3 سال تک شادی کی پیشکش اور منانے کی کوشش کرتا رہا۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ اس شخص نے مجھے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا اور بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتا ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے اس لئے میرے گھر رشتہ لے کر آنا چاہتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس شخص کی پیشکش قبول نہیں کی اور اس کا نمبر بلاک کردیا تاہم اس کے بعد اس شخص نے نئے نمبر سے پھر پیغام بھیجا اسے بھی بلاک کیا تو پھر اس کے اماں، بہن، چاچا ماما سب ہی میسج کرنے لگے، پھر تنگ آکر اپنا نمبر ہی تبدیل کر لیا۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلے رہنا چاہتی ہیں اور جو آزادی اکیلے رہنے میں ہے وہ کسی کے ساتھ رہنے میں نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں