مشہور کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی، اداکارہ و یوٹیوبر ربیکا خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کر کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔
اداکارہ ربیکا نے اپنے مستقبل کے ہمسفر کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اس جوڑی کے دوستوں، ٹک ٹاکر و یوٹیوبرز کو موبائل فونز کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ آئندہ 19 دنوں کے دوران کچھ ہونے والا ہے۔
ربیکا خان نے اپنی اس ویڈیو میں کوئی وضاحت تو نہیں دی مگر صارفین کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آیا اس جوڑے کی منگنی ہونے والی ہے یا پھر یہ جوڑا شادی کرنے والا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ و یوٹیوبر ربیکا خان کی ڈیجیٹل کانٹینٹ کرئیٹر حسین ترین کے ساتھ روا ہفتے ہی ’بات پکی‘ کی رسم ہوئی ہے۔
ربیکا خان اور حسین ترین نے اپنی بات پکی ہونے کی رسم سے خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز میں ہفتوں تک شادیوں کی متعدد تقریبات کا رواج عام ہے۔