کالکی 2898 AD کی ریلیز سے قبل ایڈوانس بکنگ، امریکا میں 77 ہزار ٹکٹیں فروخت

کالکی 2898 AD کی ریلیز سے قبل ایڈوانس بکنگ، امریکا میں 77 ہزار ٹکٹیں فروخت


جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 AD جو جمعرات 27 جون کو تھیٹر پر ریلیز ہوگی اسکی ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔ 

تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پدوکون، دیشا پٹانی اور دیگر کی اس فلم نے شمالی امریکا میں اب 2 اعشاریہ 6 ملین ڈالر سے زیادہ کی آمدنی حاصل کرلی ہے۔

شمالی امریکا میں فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے، ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق وہ اب تک 77 ہزار ٹکٹیں فروخت کرچکے ہیں۔

دریں اثنا حال ہی میں اس فلم کی ریلیز سے قبل تقریب ممبئی میں ہوئی جہاں رانا ڈگوبٹی نے جب اداکار کمل ہاسن سے پوچھا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ عام سے نظر آنے والے ناگ اشوین اس قسم کی فلم بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے کمل ہاسن نے جواب دیا کہ میں اس قسم کے عام سے نظر آنے والے افراد کو جانتا ہو جو کہ غیر معمولی کام کرجاتے ہیں، میرے گرو بالا چندر بھی سرکاری اہلکار لگتے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں