بھارتی نوجوان ہیرو کارتک آریان نے اپنے باڈی گارڈ کی شادی میں نہایت سادہ سے جینز اور شرٹ پہن کر شرکت کی۔
فلم ’شہزادے‘ کے ہیرو کارتک آریان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے باڈی گارڈ سچن کی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
کارتک آریان کا اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے باڈی گارڈ کو زندگی کے نئے دور کی شروعات پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھنا تھا کہ مبارک ہو سچن اور سریکھا، شادی کے بعد کی زندگی مبارک ہو۔
کارتک آریان کا اِن تصویرو کاں شیئر کرنا ہی تھا کہ مداحوں نے اُن کے سادہ اور عام سے پہناوے پر سوالات اٹھا دیئے۔
کارتک نے اس شادی میں نہایت سادہ لباس میں شرکت کی۔