کئی ممالک میں فلم ’پٹھان‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع

کئی ممالک میں فلم ’پٹھان‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع


بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کو لے کر مداحوں کی بے چینی بڑھنے لگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشرق وسطی، یورپ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور امریکا میں فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ دنیا کے 8 ممالک میں کی گئی ہے۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم کی شوٹنگ اسپین، متحدہ عرب امارات، ترکی، روس، اٹلی، فرانس، افغانستان اور بھارت میں کی گئی ہے۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے فلم کا ٹریلر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں