ڈیوڈ وارنر سر پر چوٹ کے ساتھ کہنی بھی فریکچر کروا بیٹھے

ڈیوڈ وارنر سر پر چوٹ کے ساتھ کہنی بھی فریکچر کروا بیٹھے


دہلی: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر سر پر چوٹ کے ساتھ کہنی بھی فریکچر کروا بیٹھے۔

دہلی میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر سر پر چوٹ کے ساتھ کہنی بھی فریکچر کروا بیٹھے جس کے باعث بھارت سے جاری دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

جمعہ کے روز شروع ہونے والے اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم 263 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی، وارنر کو محمد سراج نے خطرناک باؤنسرز کیے، ایک بار بازو اور دوسری مرتبہ ہیلمٹ پر گیند لگی، وہ شمی کی گیند پر 15 رنز بناکر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے۔

ہیلمٹ پر زوردار گیند لگنے کے اثرات ان کے سر پر بھی ہوئے، ان کی کہنی میں ہیئرلائن فریکچر کا بھی انکشاف ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں