لاہور:
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو معاشی فکروں سے آزاد کرنا ہوگا۔رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو معاشی فکروں سے آزاد کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ مہارت اور فٹنس میں بہتری لانے پر مرکوز کرسکیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہمارے ڈومیسٹک سسٹم کو مضبوط کرے گا، یہ ہمارے کرکٹرز کی فلاح و بہبود سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرنے کا بھی باعث بنے گا۔