ڈنکی کی اسپیشل اسکریننگ کے متعلق اہم انکشاف

ڈنکی کی اسپیشل اسکریننگ کے متعلق اہم انکشاف


سال 2023 کے آخر میں بالی ووڈ کے کنگ خان کی ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ کی اسپیشل اسکریننگ کے متعلق اہم اطلاعات ہیں۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈنکی کی ایک خصوصی اسکریننگ 28 دسمبر کو منعقد کی گئی تھی جس میں مختلف ممالک جیسے امریکہ، برطانیہ، فرانس، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا، “اپنی زبردست کہانی کے ساتھ، اس فلم نے عوام کے سامنے ایک اہم موضوع پیش کیا ہے جو غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں بتاتا ہے جو بیرون ملک جانے کے لیے چور راستہ اختیار کرتے ہیں۔

جاری ہونے والے بیان میں بتایا کہ تھیٹرز میں فلم کی کامیابی کے بعد 28 دسمبر 2023 کو مختلف ممالک کے قونصل خانوں کے لیے ایک خصوصی اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیلجیم، جرمنی، ویت نام، ملائیشیا، تھائی لینڈ، اسپین، ترکی اور ہالینڈ کے نمائندوں نے بھی مبینہ طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کی ڈنکی کی ایک اور اسپیشل اسکریننگ برطانیہ کی حکومت کے لیے منعقد کی جائے گی۔

Advertisement

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ خطرناک ڈنکی روٹ کو نمایاں کرنے کی وجہ سے حکومت نے غیر قانونی امیگریشن کے معاملے کو ‘آج کے وقت’ میں ‘متعلقہ’ پایا ہے اور ڈنکی نے برطانیہ میں اچھا کام کیا ہے اس لیے حکومت کے لوگ بھی اسے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ڈنکی کی ہدایت کاری راج کمار ہیرانی نے کی ہے اور اسے ابھیجت جوشی اور کنیکا ڈھلون نے لکھا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو، وکی کوشل، انیل گروور، اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اس میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کے مسئلے کو بیان کیا گیا ہے، جو یورپی ممالک اور امریکہ تک پہنچنے کے لیے لیے جانے والے خطرناک راستے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ فلم دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں