ڈنمارک، نیدرلینڈز سے ایف 16 طیارے یوکرین پہنچ رہے ہیں، انٹونی بلنکن

ڈنمارک، نیدرلینڈز سے ایف 16 طیارے یوکرین پہنچ رہے ہیں، انٹونی بلنکن


امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ڈنمارک اور نیدرلینڈز سے ایف 16 طیارے یوکرین پہنچ رہے ہیں۔

واشنگٹن میں نیٹو اجلاس کی سائیڈ لائن تقریب میں گفتگو کے دوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین میں بہت جلد ایف 16 طیارے استعمال میں لائےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈنمارک اور نیدرلینڈز سے ایف 16 طیارے یوکرین پہنچ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یوکرین کے لیے 2 روز میں ناقابل یقین حد تک مضبوط پیکیج کا اعلان کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیکیج سے نٹیو میں یوکرین کی رکنیت کےلیے واضح اور مضبوط راستہ ہموار ہوجائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں