ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر اچانک حملہ

ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر اچانک حملہ


ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر سڑک پر اچانک حملہ کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک شخص نے 46 سالہ وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والا شخص چل کر وزیراعظم کے پاس آیا جس کے بعد اس نے اچانک حملہ کردیا، حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے آفس سے جاری ہونے والے بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میٹے فریڈریکسن کو جمعے کی شام کوپن ہیگن میں ایک شخص نے مارا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس نے بھی ملزم کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کی عینی شاہد 2 خواتین نے بتایا ہے کہ ایک شخص مخالف سمت سے آیا جس نے وزیراعظم کو زور سے دھکا مارا۔

خواتین کا کہنا ہے کہ اُس شخص نے زور سے دھکا دیا تھا تاہم وزیراعظم زمین پر نہیں گریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹے فریڈریکسن 2019ء میں وزیر اعظم بنی تھیں۔ وہ ڈنمارک کی تاریخ کی سب سے کم عمر وزیراعظم ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں