لاہور: لیگ اسپنرشاداب خان نے اپنے ڈریم بولنگ پیئر کے لیے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو چن لیا۔
شاداب کا کہنا ہے کہ ثقلین نے ’’دوسرا‘‘ ایجاد کی جبکہ سعید اجمل نے اسے برقرار رکھا، دونوں نے اسپن بولنگ میں کمال مہارت حاصل کرکے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار اداکیا،مجھے بہت اچھا لگے گا اگر دوسرے اینڈ سے ان کے ساتھ بولنگ کا موقع پا سکوں، میں موجودہ ساتھیوں میں سے یاسر شاہ کے ساتھ جوڑی بنانا چاہوں گا۔