مشہور کولمبیئن گلوکارہ شکیرا پر چوہے نے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں نقصان نہیں پہنچا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ شکیرا پر ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران چوہے نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
اس حوالے سے شکیرا نے سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دکھایا ہے کہ انہیں میوزک ویڈیو بنانے کے دوران کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیرا نے انکشاف کیا کہ بعدازاں انہیں فلم بندی کے دوران ایک مچھلیوں کے ٹینک سے باہر نکلنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے پروڈکشن کا عملہ انہیں بچانے کے لیے آیا۔
گلوکارہ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ انہیں ٹینک سے بحفاظت نکالنے کے لیے کرین استعمال کرنی پڑی۔