انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 84 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 183 روپے 48 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 30 پیسے مہنگا ہو کر 182 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے انٹر بینک میں ڈالر 26 روپے تک بڑھ گیا جبکہ رواں مالی سال میں اب تک ڈالر 9 سے 15 فیصد بڑھا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں 3200 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔