چین نے امریکا کی جانب سے آبدوزوں کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنادی

چین نے امریکا کی جانب سے آبدوزوں کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنادی


آبدوزوں کی جاسوسی کرنے والے آلات چین کے نزدیک سمندر میں گرانے کی امریکی کوشش چین نے ناکام بنا دی۔

جنوبی چین کے سمندر پر پرواز کرتے امریکی فوجی طیارے سے گرائے گئے سب میرین ڈیٹیکٹرز کی چینی راڈارز نے نشاندہی کر دی۔

چائنا میڈیا گروپ کے ایک ادارے یویوآن تانتیان نے اس حوالے سے 40 سیکنڈز کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

امریکی نیوی کے ایک طیارے سے بار بار ایک نامعلوم الیکٹرونک آئٹم بحیرہ جنوبی چین میں گرایا گیا۔ چینی کوسٹ گارڈ نے ان میں سے ایک آئٹم کو سمندر سے نکالا تو پتہ چلا کہ یہ سب میرین ڈیٹیکٹرز ہیں۔

سمندری ماہرین کے مطابق انھیں چینی آبدوزوں کے سگنل کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اسے سمندر میں موجود آبدوز کی جانب سے کاؤنٹر سگنل کا پتہ چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم چینی فوج کے غوطہ خوروں نے ڈیٹیکٹرز سمندر سے نکال کر امریکہ کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں