چین سے کراچی پہنچنے والے شہری میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں

چین سے کراچی پہنچنے والے شہری میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں


کراچی: محکمہ صحت سندھ کا چین سے آنے والے پاکستانی طالب علم ارسلان  کے بارے میں کہنا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔ 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ارسلان میں کورونا وائرس کی کوئی بھی علامات نہیں پائی گئیں اور ارسلان کو چینی حکومت نے اسکریننگ کے بعد سفر کی اجازت دے دی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ  لیاری کے رہائشی ارسلان کو ابھی نگرانی میں رکھا ہوا ہے، ان کےجسم سے لیے گئے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آبادکو بھیج دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان کو گزشتہ روز اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے 14 دن تک آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا اور اسلام آباد سے ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ارسلان کو ڈسچارج کردیا جائے گا۔

واضح رہےکہ چین کی ووہان یونیورسٹی کا طالب علم ارسلان کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی ہے جس 28 جنوری کو چین سے اپنے گھر پہنچا۔


اپنا تبصرہ لکھیں