چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیدرلینڈ کی سفیر نے لاہور میں کھیلے گئے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچ اور اسٹیڈیم کے انتظامات کے بارے میں اپنے تاثرات بتائے۔

نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا اور بہت انجوائے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی،شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاؤ رکھتی ہے، کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں