عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ شروع کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا حکومت کو 2 تجاویز بجھوائے گی جس میں عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 اور ڈیزل ساڑھے 4 روپے مہنگا کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کر کے قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز بھی دی جائے گی۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 30 دسمبر کو بجھوائے گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگا۔