پی ڈی ایم کا حیدرآباد میں جلسہ: 2018 کے انتخابات کی چوری مسائل کی وجہ ہے، شاہد خاقان عباسی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سندھ میں آج گیس بھی نہیں ہے اور ہر طرف مسائل ہیں اور اس کی وجہ 2018 کے انتخابات کی چوری ہے۔

حیدر آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود سے زیادہ ووٹ لینے کی تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ایسی جماعتیں موجود ہیں جن کو ماضی میں غداراور ایجنٹ کہا گیا لیکن آج وہ سب جماعتیں قومی دھارے میں ہیں اور کہہ رہی ہیں پاکستان میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور عوام کے مسائل کا حل آئین کی حکمرانی میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حقوق کو چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن اس کے لیے 26 مارچ کو سب کو نکلنا پڑے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں