پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری


ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنالیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، پال اسٹرلنگ 5، حسن نواز 21، کولن منرو 31 جبکہ کپتان شاداب خان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، رسی وین ڈر ڈوسن 31 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور محمد الیاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود جلد وکٹ گنوا بیٹھے تھے تاہم کپتان محمد رضوان اور رائلی روسو نے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، رضوان 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں