پی ایس ایل9، علی ظفر نے عوام سے ترانے کیلئے ڈانس اسٹیپس مانگ لیے

پی ایس ایل9، علی ظفر نے عوام سے ترانے کیلئے ڈانس اسٹیپس مانگ لیے


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ 9 کے شائقین کو ترانے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ساتھ منفرد پیغام شیئر کیا ہے۔

ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ 9 کے ترانے کی ریکارڈنگ مکمل ہو گئی ہے۔

علی ظفر کا اپنے پیغام میں لکھنا ہے کہ اب اس گانے کی ڈانس ویڈیو کی باری ہے۔

علی ظفر نے اپنے مداحوں کا جوش و جذبہ بڑھانے اور سب کو پاکستان سپر لیگ 9 کے گانے میں حصہ ڈالنے کا موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترانے کے لیے ’کوئی اچھے سے ڈانس اسٹیپ بتاؤ۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے ترانے میں علی ظفر کے ہمراہ عائمہ بیگ بھی اپنی آواز کا جادو جگاتی نظر آئیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں