پی ایس ایل میں اوپننگ ہی کرنا چاہوں گا، پاکستان ٹیم کا معاملہ الگ ہے، فخر زمان

پی ایس ایل میں اوپننگ ہی کرنا چاہوں گا، پاکستان ٹیم کا معاملہ الگ ہے، فخر زمان


لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اوپننگ ہی کرنا چاہوں گا، پاکستان ٹیم کا معاملہ الگ ہے۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ بطور پروفیشنل کھلاڑی کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں، پی ایس ایل کے لیے تیاری اچھی چل رہی ہے، کیمپ اس لیے لگتا یے کہ جو نئے کھلاڑی آتے ہیں ان کے ساتھ مل لیں۔

فخر زمان نے کہا کہ 2 بار ٹائٹل جیتنے ہیں، ذہن میں یہی ہے کہ ہیٹ ٹرک کریں اور اس کا پریشر بھی ہوگا، کوشش کریں گے کہ جس طرح گزشتہ دو سیزن میں کھیلے ہیں ویسے ہی کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں کہوں کہ راشد خان کے نہ ہونے سے نقصان نہیں ہوگا تو یہ غلط ہوگا، راشد خان دنیا کے بہترین بولر ہیں، ان کا کوئی نعم البدل نہیں، ان کی کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔

فخر زمان نے کہا کہ راشد خان کی جگہ جو کھلاڑی آئے ہیں وہ بھی اچھے ہیں، کوشش ہوگی کہ راشد کی کمی ہمیں کم سے کم محسوس ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میرا گول ہے کہ بہترین بیٹسمین بنوں اور ہماری ٹیم جیتے، ٹی ٹوئنٹی میں اوپنرز ہی بیٹنگ میں ٹیمپو بناتے ہیں، اوپننگ میں سیم بلنگز کی کمی محسوس کریں گے مگر ہمارے باقی کھلاڑی بھی اچھے ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ لاہور کراچی کا ٹاکرا ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ہوتا ہے اور یہی کھیل کی خوبصورتی ہے، کراچی والے لیگز کے میچ جیتے ہم ٹائٹل جیت گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈر19 ٹیم میں پاکستان کے تینوں فاسٹ بولر اچھے تھے، دیکھنا ہوگا کہ وہ اگلے تین چار سال خود کو کیسے رکھتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں