پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں: کورونا کا شکار ٹرمپ کا اسپتال سے بیان


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ایک ویڈیو بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب اسپتال آیا تو اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا لیکن اب خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت جلد واپس آئیں گے اور جہاں سے انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا اسے ختم کرنے کے منتظر ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے ریکوری کے لیے آئندہ چند روز اصل امتحان ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت فی الحال تسلی بخش نہیں ہے لیکن ان کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے، اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے کافی پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نےخود کو وائٹ ہاؤس میں ہی قرنطینہ کر لیا تھا تاہم سانس لینے میں دشواری پر انہیں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں