پہلی پاکستانی ٹرانس اداکارہ علینا خان کا بڑا خواب پورا ہوگیا

پہلی پاکستانی ٹرانس اداکارہ علینا خان کا بڑا خواب پورا ہوگیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کی پہلی ٹرانس اداکارہ علینا خان کا اپنی سالگرہ پر  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں اب تنہا نہیں ہوں۔

علینا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تقریب سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’زندگی اور حالات نے مجھے 12 یا 13 سال کی چھوٹی سی عمر میں اپنا آبائی گھر چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا اور  تب سے میں نے خود کو تنہا ہی پایا ہے اور میں کبھی اپنے وجود پر خوش  نہیں ہوئی۔

علینا خان نے لکھا کہ میرے پاس دوست اور خیر خواہ ہمیشہ سے موجود تھے جو مجھے ہر سال میری سالگرہ کی مبارکباد بھیجتے تھے۔

اُنہوں نے لکھا کہ میرا یہ خواب تھا اور میں سوچتی تھی کہ کیا مجھے کبھی اپنی سالگرہ منانے کا موقع ملے گا؟ کیا کبھی کوئی ایسا ہوگا جو میرے ساتھ مل کر میری سالگرہ کی خوشی میں شریک ہو؟

علینا خان نے لکھا کہ اس سال میں کافی خوش قسمت رہی کیونکہ مجھے بالآخر اپنی سالگرہ اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کا موقع مل گیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اب تنہا  نہیں ہوں بلکہ میرے پاس ایک کمیونٹی اور سپورٹ سسٹم ہے جن کی وجہ سے میں ترقی کی منازل طے کر رہی ہوں، میرا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں