پولٹری ایسوسی ایشن کو گندم کی فراہمی، 1351 ملین کے نقصان کا انکشاف

پولٹری ایسوسی ایشن کو گندم کی فراہمی، 1351 ملین کے نقصان کا انکشاف


 کراچی: 

وفاقی حکومت کی جانب سے پولٹری ایسوسی ایشن کو کم قیمت پر گندم دینے سے 1351 ملین کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ حکومت نے پولٹری ایسو سی ایشن کو کم قیمت پر گندم دینے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ صوبائی وزیرماحولیات اسماعیل راہو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انسانوں کو کھلانے والی گندم پولٹری ایسو سی ایشن کو سستے دام پر دینے والے اتنے بڑے گھپلے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

عوام کو گندم کھانے کو نہیں مل رہی اور ان نالائقوں نے گندم سستے ریٹ پر اپنے اے ٹی ایمز کو بیچ دی،  وزیر ماحولیات کا مزید کہنا تھا کہ پولٹری ایسوسی ایشن کو سستی گندم دے کر ملکی خزانے کو 1351 ملین کا نقصان پہنچایا گیا، ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حقیقات کی جائے کہ کم قیمت پرگندم دینے کا حکم کس نے دیا، نالائق وزرا نے کہا تھا کہ گندم کافی مقدار میں موجود ہے تو درآمد کیوں کی گئی،  اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ نااہلوں کے اسی فیصلے سے ایک زرعی ملک میں گندم اور آٹا بحرانوں کی ابتدا ہوئی جو ابھی تک جاری ہے، اتنے بڑے ڈاکے پر نام نہاد نیب خاموش اور تحقیقاتی ادارے خواب خرگوش میں ہیں،پولٹری فارمز کے نام  پر نکالی گئی گندم اے ٹی ایمز نے اسمگل کر کے یا کھلی مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچ کر اربوں روپے کمائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں