پنجاب حکومت کا سرمایہ کاروں کیلئے بڑا اعلان

پنجاب حکومت کا سرمایہ کاروں کیلئے بڑا اعلان


نگراں وزیر تجارت پنجاب ایس ایم تنویر نے سرمایہ کاروں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کسی بھی نئے کاروبار کے لیے 15 روز میں این او سی ملے گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کاری میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہر نئے کاروبار کیلئے 133 این او سیز درکار ہوتی ہیں۔ قانون کے مطابق 25 دن میں این او سیز ملنی چاہئیں۔

 نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ جانے سے پہلے نئی انڈسٹریل پالیسی دے کر جائیں گے۔ اگلے ماہ زراعت کی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ 10 دس سال سے نئے بیج کی منظوری نہیں دی گئی، ہمارے ہاں کے کئی قانون سرمایہ کاری کو روکتے ہیں۔ بدقسمتی سے ملک کو درست سمت میں جانے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حویلی برادر شاہ کا 1240 میگاواٹ پاور پلانٹ چلا دیا ہے۔ حویلی برادر شاہ پاور پلانٹ 22 روپے فی یونٹ بجلی دے رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں