پشاور: گھریلو صارفین کو گیس دینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز پر پابندی عائد

پشاور: گھریلو صارفین کو گیس دینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز پر پابندی عائد


پشاور میں دفعہ 144کے تحت سی این جی اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور  نے سی این جی اسٹیشنز پرپابندی کے احکامات جاری کردیے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144کے تحت سی این جی اسٹیشنز 5 سے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز پرپابندی گھریلو صارفین کی وجہ سے لگائی گئی ہے کیونکہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی اولین ترجیح ہے لہٰذا حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائےگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں