پشاور اور کراچی کے میچ نے ہانیہ اور عاصم میں لڑائی کرادی


کراچی: 

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے دونوں لڑتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں ہانیہ عامر پشاور زلمی کی اور عاصم اظہر کراچی کنگز کے سپورٹر ہیں۔ پی ایس ایل کی ابتدا ہی سے دونوں سوشل میڈیا پر اپنی اپنی ٹیم کی مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تاہم لڑتے لڑتے دونوں پاکستان زندہ باد کہتے ہیں اور دوبارہ اپنی اپنی ٹیم کے لیے نعرے لگانے لگ جاتے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ عاصم اظہر نے لکھا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی لڑائی میں کراچی کنگز جیت گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 5 کے پندرہویں میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل آئے  تھے، تاہم سنسنی خیز میچ کے بعد کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں