پسوڑی کی گلوکارہ نے ایک بار پھر لوگوں پر سحر طاری کردیا

پسوڑی کی گلوکارہ نے ایک بار پھر لوگوں پر سحر طاری کردیا


کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ شے گل نے ایک بار پھر لوگوں پر سحر طاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شے گل کو کہاں ہو تم گانا گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو گلوکارہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شے گل کی پہلے بھی یہی گانا گانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس وقت شے ایک غیر معروف نام تھیں اور کوئی بھی انہیں بطور گلوکارہ نہیں جانتا تھا۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پسوڑی گانے کو رواں برس 7 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا۔

اس گانے کو یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے جبکہ آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست میں یہ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں