بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی منگنی کی تقریب سے کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
پرینیتی چوپرا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک کولاج شیئر کیا ہے، جس میں پہلی تصویر 2018ء میں ہونے والی پریانکاچوپڑا کی مایوں کی ہے جبکہ دوسری تصویر حال ہی میں ہونے والی ان کی اپنی منگنی کی تقریب کی ہے۔
پہلی تصویر میں پرینیتی چوپڑا کو مسکراتے ہوئے گلوکار نک جونس کے چہرے پر ہلدی لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں پریانکا چوپڑا بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ماتھے پر تلک لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کے خاص دن پر گرم جوشی کے ساتھ گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ’ 5 سال کے فرق سے‘۔
پرینیتی چوپڑا کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین دونوں بہنوں کے پیار کی تعریفیں کر رہے ہیں۔