پریانکا چوپڑا نے خون میں لت پت ویڈیو شیئر کردی

پریانکا چوپڑا نے خون میں لت پت ویڈیو شیئر کردی


بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہو گئی ہیں، اداکارہ نے خون میں لپ پت ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کچھ دیر قبل ہی اپنی نئی ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’حال ہی میں۔‘

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے ناک اور گلے پر خون لگا ہوا ہے جبکہ اُن کا اس پر کہنا ہے کہ ’ہمیں ایکشن فلموں کی ضرورت ہے، ایک اور دن آفس میں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

پریانکا چوپڑا نے اس پوسٹ میں چند تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی دوستوں اور فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کی آخری دو تصویروں میں پریانکا چوپڑا نے اپنی کلائی پر خراش اور کندھے پر آنے والے نیل کو بھی دکھایا ہے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے بعد پریانکا چوپڑا کو ایک بار پھر ناصرف ہالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ کی بھی ایکشن فلموں میں دیکھا جا سکے گا۔

اداکارہ آج کل ایک سے زائد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

بھارتی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس بار ایکشن فلم ’دل بلف‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں