پتا نہیں ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار کون ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ

پتا نہیں ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار کون ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ


امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اختلافات کا شکار ڈیموکریٹ پارٹی کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تو یہ تک پتا نہیں کہ ان کا صدارتی امیدوار کون ہے؟

مشی گن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک شخص نے ووٹ لیے مگر وہ اسے امیدوار بنانا نہیں چاہتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ پارٹی جمہوری جماعت نہیں بلکہ یہ جمہوریت کی دشمن ہے۔

صدارتی امیدوار نے دعویٰ کیا کہ پراجیکٹ 2025 سے ان کا کوئی تعلق نہیں،  جو یہ کہہ رہے وہ غلط اور جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے مخالف یہ بھی کہتے رہتے ہیں کہ میں جمہوریت کے لیے خطرہ ہوں، میں نے جمہوریت کے ساتھ کیا کیا؟ میں نے تو پچھلے ہفتے جمہوریت کے لیے گولی کھائی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس لمحے کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے دائیں کان کی طرف اشارہ بھی کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں