پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے، عبدالرحمان


عبد الرحمان کا کہنا ہے کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، ناکامی کو بھول کر میدان میں اترنا چاہیے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرعبد الرحمان  کا کہنا ہے کہ کا پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے، ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، ناکامی کو بھول کر میدان میں اترنا چاہیے، شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ دے کر کسی تجربہ کار بولر کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

یاسر شاہ کے ساتھ شاداب خان  کو شامل کرکے یاسر شاہ پر اضافی  پریشرڈال دیا گیا ہے، میرے خیال میں  یاسر شاہ کے ساتھ کاشف بھٹی کو شامل کرکے کمبی نیشن بہتر بنایا جاسکتا ہے، یاسر اور راشد دونوں ہی ایک اینگل سے بولنگ کرتے ہیں، اس لیے انگلش بلے بازوں کے پاس انہیں کھیلنے کا بہتر پلان ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میں بہت سی غلطیاں ہوئیں، جن سے کپتان، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے سبق سیکھا ہوگا۔ یقین ہے کہ ساوتھمپٹین ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم زیادہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں