پاکستانی روپیہ مستحکم، امریکی ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

پاکستانی روپیہ مستحکم، امریکی ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا


کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 7 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے27 پیسے سستا ہوکر 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں