پاکستان، بھارت کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان، بھارت کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

عبداللہ مومند سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے پیچیدہ رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت نہ صرف بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا بلکہ سکھ یاتریوں کو ویزے بھی جاری کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں