پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کی تقرری کیلئے طارق بگٹی کے نام کی منظوری

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کی تقرری کیلئے طارق بگٹی کے نام کی منظوری


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کی تقرری کے لیے طارق بگٹی کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے منظوری کا نوٹیفکیشن منسٹری آئی پی سی کو موصول ہوگیا ہے۔

دوسری جانب خالد سجاد کھوکھر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور صدر پی ایچ ایف استعفیٰ دے چکا ہوں۔

خالد کھوکھر نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے ایمانداری سے کام کیا، کسی سے کوئی اختلاف نہیں، کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ہاکی کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں