کراچی:
رومان رئیس نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بیٹی کی ولادت کو اپنے لیے اللہ کی رحمت قراردیا ہے۔
رومان رئیس نے بیٹی کا نام روحا رئیس خان رکھا ہے۔ ننھی گڑیا کے کان میں اذان اس کے دادا یعنی رومان رئیس کے والد نے دی جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور خدا سے اپنی بیٹی اور گھروالوں کے لیے صراط مستقیم پر چلنے کی دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام لوگوں سے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔