رواں مالی سال 2024 کے پہلے 7 ماہ کے دوران پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 46 فیصد بڑھ گئیں۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ جولائی تا جنوری کے دوران چین کے لیے پاکستان کی برآمدات ایک ارب 72 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز رہیں۔
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران چین کے لیے برآمدات کا حجم ایک ارب 18کروڑ ڈالر رہا تھا۔
مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی تاجنوری) کے دوران چین سے درآمدات 7 ارب 71 کروڑ ڈالرز رہیں، اس کا حجم گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 7 ارب 66 کروڑ ڈالرز رہا تھا۔