پاکستان کی پہلی آرکیٹیکٹ خاتون یاسمین لاری کو نامور بین الاقوامی اعزاز جین ڈریو سے نوازا گیا۔
جین ڈریو ایوارڈ ان خواتین کو دیا جاتا ہے جو مردوں کے لیے سمجھے جانے والے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتی ہیں۔
79 سالہ یاسمین لاری کو جین ڈریو 2020 کا اعزاز آرکیٹیکٹ کے شعبے میں خواتین کو کام سکھانے اور انہیں آگے لاکر خود مختار بنانے پر دیا گیا۔
یاسمین لاری ایک نامور آرکیٹیکٹ ڈیزائنر ہیں جو کراچی کی معروف ترین عمارتیں ڈیزائن کر چکی ہیں جن میں فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر (ایف ٹی سی) اور پاکستان اسٹیٹ آئل ہاؤس کی عمارت بھی شامل ہیں۔
یاسمین لاری کراچی کے علاوہ لاہور میں بھی مشہور انگور باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کا پروجیکٹ ڈیزائن کر چکی ہیں، وہ بہت سے دیگر پروجیکٹس بھی اپنی نگرانی میں تیار کر چکی ہیں۔
انہوں نے 2007 میں بانس کی لکڑی سے بھی کام کرنا شروع کیا جس سے انہوں نے سوات میں مہاجرین کے لیے کچن بنائے اور پھر بعد میں انہوں نے سیلاب زدہ متاثرین کے لیے کمیونٹی سینٹرز بھی قائم کیے۔
یاسمین لاری کی زندگی کا مقصد معاشرے میں خاص طور پر ایسے افراد کو خودمختار بنانا ہے جنھیں اہمیت نہیں دی جاتی۔