اسلام آباد:
اردن نے تین پاکستانی سلاٹر ہاﺅسز کو مویشیوں بکری ، بھیڑ اور اونٹ کا گوشت اردن برآمد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔وزارت تجارت کے مطابق مشیر تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنے تمام برآمد کنندگان پر زور دیتا ہوں کہ وہ گوشت کی اس غیر روایتی مارکیٹ کے پیش کردہ ان مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستانی برآمد کنندگان گوشت برآمد کرنے کے علاوہ آلو ، آم ، کنو اور پیاز جیسی دیگر متنوع اشیاء بھی پاکستان سے بیرون ملک بھیجیں۔