پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے غیرملکی کوچ سے رابطہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے غیرملکی کوچ سے رابطہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیوک رونکی نے اس حوالے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

سابق کرکٹر لیوک رونکی نے گزشتہ سال پی سی بی کی پیشکش پر انکار کردیا تھا جس کے بعد  بریڈ برن ہیڈ کوچ بنے تھے۔

واضح رہے کہ لیوک رونکی پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں