پاکستان میں اومیکرون کے باوجود دورہ کریں گے، کرکٹ آسٹریلیا

پاکستان میں اومیکرون کے باوجود دورہ کریں گے، کرکٹ آسٹریلیا


آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے اومیکرون کی موجودگی کے باوجود آسٹریلین کرکٹ ٹیم ضرور دورہ کرے گی۔

آسٹریلوی اخبار میں شائع انٹرویو میں نک ہاکلے نے کہا کہ ان کی ٹیم اگلے سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اومیکرون کے خدشات کے باوجود سیریز منسوخ نہیں کی جائے گی۔

نک ہاکلے نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے ہم پی سی بی اور تمام حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ایک ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ کینگروز کا دورہ پاکستان ایک پیچیدہ کوشش ہے، ہم اس دورے کے لیے بہت پرعزم ہیں۔ لیکن یہ اس وقت تک ہے جب تک یہ دورہ ہمارے لئے محفوظ ہے۔

آسٹریلیا کو مارچ 2022 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ اس دورے میں مہمان ٹیم 3 ٹیسٹ میچ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے گزشتہ 24 برسوں میں ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا، پاکستان کی میزبانی میں دوطرفہ سیریز یو اے ای میں کھیلی جاری ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں