پاکستان روانگی سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھچکا

پاکستان روانگی سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھچکا


پاکستان روانگی سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھچکا، فن ایلن اور ایڈم ملنے (Adam Milne) پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

دونوں کھلاڑی ٹریننگ کے دوران انجری سے دوچار ہوئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن کمر جبکہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے 9 ٹاپ کرکٹرز پہلے ہی آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں