لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جونئیر لیگ میں شریک کھلاڑیوں کے واجبات کلیئر کردیئے۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ کے مطابق سابق چیئرمین رمیز راجا نے جونئیر لیگ کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی تھی، جن میں غیر ملکی کھلاڑیوں، مینٹورز اور لوکل پلیئرز کے واجبات بھی شامل تھے۔
کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی ہدایت پر اب سب لوگوں کو ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان جونئیر لیگ کے باعث بورڈ کو 4.3 ملین ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔