اوول:
پاکستان اور انگلینڈ کا میچ ایک بار پھر بارش کے باعث روک دیا گیا۔
اوول میں کھیلے جارہے میں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، بارش کے باعث میچ کو 41،41 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم اوپننگ جوڑی صرف 10 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب فخر زمان 3 کے انفرادی اسکور پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ 45 کے مجموعے پر بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 16 رنز بنائے۔ میچ جب بارش کے باعث ایک بار پھر روکا گیا تو قومی ٹیم نے 19 اوورز میں 2 وکٹوں پر 80 رنز بنا لیے تھے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، بابراعظم ، امام الحق، سرفراز احمد، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور محمد عامر شامل ہیں