پاکستان اسٹیل ملز کی فروخت کے لیے اسٹرکچر منظور


 اسلام آباد: 

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی برائے نجکاری نے پاکستان اسٹیل ملز کی ذیلی کمپنی قائم کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے صنعتی یونٹ کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی۔کابینہ نجکاری کمیٹی ( سی سی او پی) کا اجلاس گذشتہ روز وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔ نجکاری کمیٹی نے بولی دہندگان کو فروخت کیے جانے والے حصص کی تعداد پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تاہم اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ذیلی کمپنی ( سبسڈری) کے اکثریتی حصص فروخت کردیے جائیں گے۔

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے بعد وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ وزیرنجکاری کے زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارش پر سی سی او ی نے پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیل ملز کے منظور شدہ اسٹرکچر کے مطابق اسکیم آف ارینجمنٹ ( جیسا کہ کمپنیز ایکٹ 2017 میں صراحت کی گئی ہے) کے ذریعے کلیدی آپریٹنگ اثاثے نوقائم شدہ مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں