پاک-ترک فوجی مشقیں اختتام پذیر


اسلام آباد: : پاکستان-ترکی انسداد دہشت گردی مشقیں، جن کا کوڈ نیم ‘اتاترک-الیون’ تھا ہفتے کو اختتام پذیر ہوگئیں۔

3 ہفتوں تک جاری رہنے والی مشقیں تربیلہ میں منعقد کی گئی تھیں جس میں پاکستان اور ترکی کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا تھا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان مشقوں میں گھیراؤ اور تلاش کی تکنیکیں، کومبیٹ ایوی ایشن کی معاونت کے ذریعے علاقے کی کلیئرنس اور مغویوں کو بازیاب کروانا شامل تھا۔

علاوہ ازیں مشقوں میں شریک اہلکاوں نے فری فال مارشل آرٹس کی مشق بھی کی تھی۔

انسپکٹر جنرل برائے ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر میجر جنرل امیر تیانک کی سربراہی میں ترکی کا ایل اعلیٰ سطح کا فوجی وفد بھی موجود تھا

خیال رہے کہ پاک فوج اپنے دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی مشقیں کرتی رہتی ہے۔

حال ہی میں پاک فضائیہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس کی مشترکہ شاہین-9 مشقیں پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں۔

یہ مشقیں سال 2011 سے باری باری دونوں ممالک میں باقاعدگی سے ہوتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں