پاک افغان دو طرفہ تجارت میں سالانہ بنیاد پر بڑی کمی ریکارڈ

پاک افغان دو طرفہ تجارت میں سالانہ بنیاد پر بڑی کمی ریکارڈ


پاک افغان دو طرفہ تجارت میں سالانہ بنیاد پر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اگست کے مقابلے ستمبر میں پاک افغان تجارت میں 9 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر پاک افغان تجارت میں 43 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئے برآمدات 26 فیصد گر گئیں، ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئے برآمدات میں 14 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ ستمبر میں افغانستان سے سالانہ درآمدات 55 اور ماہانہ بنیادوں پر درآمدات 3 فیصد کم ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ پاک افغان تجارت کم ہو کر 12 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز پر آگئیں جبکہ ستمبر میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 6 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہا اور گزشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات 5 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں