اسلام آباد:
وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے بتایا ہے کہ چائنہ حب پاور پلانٹ پرآسمانی بجلی گرنے اورمنگلا ڈیم سے کم پانی کے اخراج کی وجہ سے بجلی کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے انکشاف کیا کہ چائینہ حب پاور پلانٹ پرآسمانی بجلی گرنے اور منگلا ڈیم سے کم پانی کے اخراج کی وجہ سے بجلی کی پیداوارمیں کمی ہوگئی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے مقامی گیس کا مزید 3.75فیصد مختص کردیا گیا ہے، تاہم پاور سیکٹر کو گیس کی یہ فراہمی چند دنوں کیلیے عارضی طور پر کی گئی ہے۔